ابنا: ہندوستاني سپريم کورٹ نے ڈاکٹر چشتي کو نو اپريل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم ديا تھاـ ڈاکٹر چشتي سن انيس سو بانوے ميں اپني والدہ اور بہن بھائيوں سے ملنے ہندوستان کے شہر اجمير گئے تھے جہان انہيں ايک قتل کے مقدمے ميں ملزم قرار ديا گيا اور مقدمہ درج کرکے انہيں عمر قيد کي سزا سنا دي گئي ـہندوستان کے وزير اعظم من موہن سنگھ کے ساتھ ہونے والي حاليہ ملاقات ميں پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے ڈاکٹر خليل چشتي کي رہائي کا معاملہ اٹھايا تھاـ عدالت عظمي نے اپنے حکم ميں کہا ہے کہ ڈاکٹر خليل چشتي کو يکم نومبر کو دوبارہ عدالت ميں پيش ہونا ہوگا-......./169
10 مئی 2012 - 19:30
News ID: 314452
ہندوستان کي عدالت عظمي نے پاکستاني سائنسداں ڈاکٹر خليل چشتي کو وطن جانے کي اجازت دے دي ہےـ